11 اپریل 2013 - 19:30
اب وقت آ گیا ہے کہ شمالی کوریا محاز آرائی بند کرے: اوبامہ

امریکی صدر باراک اوباما نے شمالی کوریا کو خبر دار کیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ شمالی کوریا محاز آرائی بند کرے۔

ابنا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کے دوران امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا تھا کہ  شمالی کوریا کا تنازعہ سفارتی طریقے سے حل کریں گے۔ تاہم امریکا اور اس کے اتحادیوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ صدر اوباما نے کہا کہ شمالی کوریا جارحانہ سوچ ختم کرے۔ کوئی بھی کورین خطے میں تنازعہ نہیں چاہتا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا کہ چین شمالی کوریا تنازعے کی شدت کم کرنے میں مدد فراہم کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲